*
خطبات فقیر 🫀
از قلم ممبر چینل (عشق الٰہی)
یاد کرنے کے دو طریقے ہیں:
1 : ایک ہوتا ہے زبان سے یاد کرنا تذکرہ کرنا
2: دوسرا ہوتا ہے دل میں یاد کرنا ۔
دل میں یاد کرنا زبان سے یاد کرنے سے ستر گنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کو زبان سے بھی یاد کریں دل سے بھی یاد کریں اور ہر وقت یاد کریں ۔
محبت ذکر پر مجبور کرتی ہے جس انسان سے محبت ہوتی ہے اس کا تذکرہ کثرت کے ساتھ کیا جاتا ہے مومن کے دل میں جب اللہ کی یاد ہوگی تو بے اختیار اپنے رب کے تذکرے کرے گا پھر اس کو یاد کرتا ہے ۔ ہم اللہ کو جتنا یاد کریں اتنا کم ہے ۔اللہ نے بھی قرآن مجید کثرت ذکر کا حکم دیا ہے کہ اے ایمان والو اپنے رب کو کثرت سے یاد کرو۔
جتنا ذکر کریں اتنا اثر ہوگا ذکر کا مقصد کوئی عدد پورا کرنا نہیں جتنا اللہ کا ذکر کریں گے اتنا ہمارے اعضاء پر اس کا اثر ہوگا ۔انسان جب اپنے رب کی فرمانبرداری کررہا ہوتا ہے تو اس وقت وہ حالت ذکر میں ہوتا ہے ۔اگرچہ زبان سے وہ کچھ بھی نہ پڑھ رہا ہو۔
ذکر کے اثرات جو بدن پر ہوتے ہیں 👇🏻
1: انسان کی زبان پر حمد ثنا ہوتی ہے ۔
2: انسان کی آنکھوں میں حیا ہوتی ہے
3: انسان کے ہاتھوں میں عطا ہوتی ہے ۔
انسان کے دل میں خوف و رجا ہوتی ہے ۔
4: انسان کے دماغ میں تسلیم رضا ہوتی ہے ۔
افضل ذکر یہ ہے کہ جب ہمارے سامنے گناہ کا موقع ہو لیکن ہم گناہ نہ کریں 💦
اللہ کی اتنی حمد و ثنا کریں کہ اس کے علاؤہ ہمیں کچھ اچھا ہی نہ لگے ۔
یا تیرا تذکرہ کرے ہر شخص ورنہ کوئی ہم سے گفتگو نہ کرے ۔
اور ہم تو زندہ ہیں کہ دنیا میں تیرا نام رہے ۔
میں اے خدا دم بھروں گا تیرا بدن میں جب تک جان رہے گی ۔
پڑھوں گا کلمہ ہر وقت تیرا
دھن میں جب تک زبان رہے گی ۔
کوئی رہے گا نہ ذکر لب پر
فقط تیری داستاں رہے گی
نہ شکوہ دوستانہ رہے گا
نہ غیبت دشماں رہے گی
عشق الٰہی