*ختمِ نبوت ایمان کی بنیاد اور نجات کا ذریعہ ہے*

عقیدۂ ختمِ نبوت ایمانِ اسلامی کا بنیادی ستون ہے۔ اس عقیدے کے مطابق حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں، آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ یہی ایمان امتِ مسلمہ کے اتحاد، دین کی تکمیل اور نجات کا سبب ہے۔ جو مسلمان اس عقیدے پر کامل یقین رکھتا ہے، وہ حقیقی مومن ہے۔ ختمِ نبوت پر ایمان ہی وہ روشنی ہے جو انسان کو راہِ حق، فلاح اور ابدی کامیابی کی منزل تک پہنچاتی ہے۔