Celebration, Celebration اور صرف Celebration۔۔۔!
26 دسمبر، 2025
آج کے اس پُرفتن دور میں، جہاں بے شمار فتنے سر اُٹھائے ہوئے ہیں اور ایمان جیسی عظیم الشان دولت کو لوٹنے کے لیے جا بجا لٹیرے بیٹھے ہوئے ہیں؛ وہیں ہمارے نوجوان، علم کے متلاشی، اور راہِ علم میں سفر کا آغاز کرنے والے اور کرنے والیوں کو Celebration سے ہی فرصت نہیں ہے!
انہیں اپنی زندگی سے نکلنے کا موقع ہی نہیں ملتا کہ وہ دین و ایمان کے دشمنوں کی دشمنی کو جانیں، اور عوام کو اُن کے شرور و فتن سے بچانے کی جدوجہد کریں!
جب ہمارا علمی طبقہ ایسے بے فائدہ اور فضول کاموں میں مبتلا ہے، تو عوام کو تو کچھ کہنا ہی بے سود ہے! اور اگر ایسے لوگوں کو اصلاح کی نیت سے کچھ کہا جائے، تو سامنے سے جواب آتا ہے کہ ہم تو اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے یہ سب کرتے ہیں۔
عزیزات۔۔۔! عرض یہ ہے کہ کیا شکر ادا کرنے کا یہی طریقہ باقی رہ گیا ہے؟ اس کے علاوہ اور بھی طریقے ہیں، جن کے ذریعے رب تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کیا جا سکتا ہے۔
جس کے ساتھ کو آپ اسٹوری یا اسٹیٹس پر Celebrate کر رہی ہیں، اس سے کہیں زیادہ بہتر؛ بل کہ بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کو دین متین کے مزید قریب کریں۔ اسے جنت کا ساتھی بنانے کے اقدامات کریں، نہ کہ صرف دنیا کا۔۔۔!
ایک اہم گزارش ہے کہ خدارا۔۔۔! اپنے اسٹیٹ یا اسٹوری ایسے رکھیں کہ لوگ دین اور علماء و عالمات کے مزید قریب آئیں، نہ کہ ان سے بدظن ہوں۔۔۔!
نوٹ: یہ تلخ الفاظ ہر ایک کے لیے نہیں ہیں؛
لیکن اکثریت کا یہی حال ہے۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللّٰہُ تَعَالٰی!
اللہ کریم ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!