محمد سعد
موبائل فون، ٹیکنالوجی کی دنیا کا وہ حیرت انگیز آلہ ہے جس نے انسان کے زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے۔ یہ عصر حاضر کی وہ ایجاد ہے جس نے ایک طرف دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک تعلقات کو آسان بنا دیا ہے تو دوسری طرف انسانی رویوں پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے۔
موبائل فون کے فوائد بے شمار ہیں۔ اس کے ذریعے ہم اپنے پیاروں سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں اور دنیا بھر کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن خرید و فروخت نے زندگی کو سہل بنا دیا ہے اور کام کاج کے کئی طریقوں کو آسان کیا ہے۔
لیکن موبائل فون کے منفی پہلوؤں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس پر حد سے زیادہ انحصار نے ذاتی تعلقات کو متاثر کیا ہے اور آن لائن دھوکہ دہی اور چوری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
بہر کیف، موبائل فون آج کی زندگی کا ایک لازمی جز بن چکا ہے۔ ہمیں اس کا استعمال سوچ سمجھ کر اور ذمہ داری کے ساتھ کرنا چاہیے تاکہ اس کے فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے اور نقصانات سے بچا جا سکے۔