ابوحنیفہؒ ہند مولانا مفتی کفایت اللہ دہلویؒ کے مختصر تاریخ .

آپ اتر پردیش کے ضلع شاہ جہاں پوری کے محلہ زئی میں 1292ھ بمطابق 1875ء کو پیدا ہوئے۔

تعلیم 

5 سال کی عمر میں مدرسہ شاہ جہاں پور میں اپنی تعلیم کا آغاز کیا، اردو اور فارسی حافظ نسیم اللہ سے پڑھی پھر مدرسہ اعزازیہ میں فارسی کی کتاب سکندر نامہ اور عربی کی ابتدائی کتابیں پڑھیں۔ پھر مدرسہ شاہی مرادآباد میں زیر تعلیم رہے۔ پھر 1312ھ میں دار العلوم دیوبند میں تشریف لائے اور 22 سال کی عمر میں 1315ھ میں دارالعلوم سے فارغ ہوئے۔

مشہور اساتذہ 
عالم دین منفعت علی، غلام رسول، خلیل احمد، محمود الحسن، مولانا عبید الحق اور مولانا اعزاز حسن خان شامل ہیں۔

تدریس 

فراغت کے بعد مدرسہ عین العلوم میں مدرس مقرر ہوئے اور ناظم منتخب ہوئے۔ تقریباً 5 سال وہیں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔ پھر 1320ھ میں مدرسہ امینیہ دہلی میں آپ کو بلا لیا گیا اور نطامت وغیرہ آپ کو سونپ دی۔ عرصہ تک آپ تدریسی اور علمی خدمات انجام دیتے رہے۔

تصانیف 

آپ نے کئی مفید تصانیف فرمائیں۔ جن میں قصیدہ عربی، روض الریاضین، المبریٰ اور مصطفیٰ اور تعلیم السلام، آخرالذکر وغیرہ مشہور تصانیف ہیں۔ آپ کے فتاویٰ کا مجموعہ کفایت المفتی کتاب کے نام سے شائع ہوا۔

اہم کارنامے 

آپ نے علمی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاسی اسر ملی خدمات بھی انجام دیں۔
سیاسی تحریکوں میں آپ مسلمانوں کی رہنمائی کرتے رہے۔
1918ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس دہلی میں اپنے رفقاء کے ساتھ شریک ہوئے۔
1919ء میں دہلی میں خلافت کانفرنس میں آپ نے برطانیہ کے جشن صلح کے بائیکاٹ کرنے کی تجویز پیش کی۔
جمیعت علمائے ہند کا پہلا صدر آپ کو منتخب کیا گیا۔
کئی بار جیل گئے۔ مسلمانوں اور ملکی خدمات کے لیے حجاز اور دوسرے اسلامی ممالک کا دورہ کرتے رہے۔
طالب علمی کے زمانے میں قادیانیت کی تردید میں ایک ماہوار رسالہ البرہان جاری کیا۔
1328ھ میں ایک مجلس طلبہ و مدرسین کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے انجمن اصلاح الکلام کے نام سے قائم کی، جس نے اصلاح مدرسین و طلبہ کے لیے بڑ کام کیا۔

وفات 

13 ربیع الثانی 1372ھ بمطابق 30 دسمبر 1952ء بروز جمعرات عازم بقا ہوگئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029Va4Ow8qInlqSJbGemE2H