میں نے زندگی کو بہت قریب سے دیکھا ہے
زندگی کے دو نقطے ہیں
ایک نقطہ ملنے کا ہے
اور دوسرا بچھڑنے کا۔
ایک نقطہ ہنسنے کا ہے
اور دوسرا رونے کا۔
ایک نقطے کا مطلب یہ ہے کہ انسان سب کچھ پانے کی خواہش میں بھاگتا ہے
اور دوسرا نقطہ وہ ہے جہاں اسے سمجھ آ جاتا ہے کہ کچھ بھی ساتھ نہیں جانا ہے
زندگی انہی دو نقطوں کے درمیان ہے۔
جو ان دو نقطوں کو سمجھ گیا
وہ زندگی کو سمجھ گیا۔
میرے خیال سے انسان کو پہلے نقطے پر کم اور دوسرے پر زیادہ دھیان دینا چاہیے
نہ کسی سے زیادہ امید رکھو
نہ کسی سے زیادہ گلہ کرو
بس خاموشی سے اپنا سفر طے کرو
اپنی عزتِ نفس قائم رکھتے ہوئے خاموشی سے زندگی کا سفر جاری رکھو۔
نہ کچھ ساتھ لے کے آئے تھے
نہ کچھ ساتھ لے کر جائیں گے
یہ چند روز کی زندگی ہے
ہنس کر گزار جائیں گے۔
عائشہ 🍁