زندگی کا مقصد

ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کا ایک واضح مقصد متعین کرے، کیونکہ جس زندگی کا کوئی مقصد نہ ہو، وہ انسان کو حقیقی کامیابی کی راہ نہیں دکھا سکتی۔ میرے خیال میں زندگی صرف دن گزارنے اور کھانے پینے کا نام نہیں، بلکہ زندگی کا اصل حسن اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب انسان کسی بامقصد منزل کو سامنے رکھ کر آگے بڑھتا ہے۔

ہم اس دنیا میں بلا مقصد نہیں آئے ہیں، بلکہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمیں ایک عظیم مقصد کے تحت پیدا فرمایا ہے۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی زندگی کو اس مقصد کے مطابق گزاریں، اپنے وقت کی قدر کریں، اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور انہیں اچھے کاموں میں استعمال کریں، تاکہ ہماری زندگی ہمارے لیے بھی فائدہ مند ہو اور دوسروں کے لیے بھی نفع بخش ثابت ہو۔
از قلم بدیع الزماں ثاقبی ارریاوی