اسلام میں دوستی اور تعلقات کی بنیاد ایمان پر رکھی گںٔی ہے ، یعنی دوستوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ، دیانتدار اور اللہ پر ایمان رکھنے والا ہونا چاہئے ۔
سورۃ الممتحنہ میں اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر مسلمانوں کو ایسے لوگوں سے دوستی کرنے کا حکم دیتا ہے جو دین اور ایمان کے ساتھ وفادار ہوں ۔
صحبتیں انسان کے اوپر رفتہ رفتہ نا معلوم انداز سے اثر کرتی ہیں ، پاکیزہ ہوں تو انسان کی روح نکھرنا شروع ہوجاتی ہے ، اور یہی دوستی بری ہو تو ایمان کو کھرچ کر دل سیاہ اور سخت کردیتی ہے ۔
آپ نے سنا تو ہوگا انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے ۔
سوچ سمجھ کر صحبتیں اختیار کیا کریں ۔ یہ دوست جنت میں بھی لے جاتے ہیں اور جہنم میں بھی ، اب فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے ۔
کیا جب ہم دوست بناتے ہیں تو کیا ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ہماری دوست کس راستے پر ہے کیونکہ اسکا اثر آپ پر ضرور آےگا ۔
جب بھی دوست بناںٔیں ایمانی ساتھی چنیں جو خود بھی سیدھے راستے پر چلے اور آپ کو بھی سیدھے راستے پر چلنے تلقین کرے۔
میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جنہیں اللہ نے ایمانی ساتھی تحفے میں دیںٔے جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا دین پر چلنے میں میری مدد کی نیک کام ساتھ لیکر کرتی ہیں ، برے کاموں پر ٹوکتی ہے ۔
دوست ایسا ہوکہ جسے دیکھ کر اللہ یاد آجاے اور الحمدللہ ثم الحمدللہ مجھے ایسے ہی بہترین دوستوں سے نوازہ گیا ہے ۔
ایسی دوست نعمت ہوتی ہیں خدا کی طرف سے ۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :- کہ قیامت والے دن انسان افسوس کرےگا کہ کاش میں نے اس انسان کو دوست نا بنایا ہوتا ۔
ایسے دوستوں سے اور ایسی بری صحبت سے بچیں ۔
اگر آپ کے پاس ایسے دوست ہیں جسے دیکھ کر اللہ کی یاد آجائے جسے آپ کی نماز کی فکر ہو، جو آپ کو دنیا سے بےرغبت کردے اور آخرت کا طلبگار بنادے، ایسے دوستوں کو کبھی بھی کھونا نہیں روٹھے تو منالو یہ آپ کے پاس قیمتی ہیرے کے مانند ہوتے ہیں۔
نیک دوست تمہارے لیے تمہاری ذات سے بھی اچھا ہے کیونکہ تمہارا نفس تو تمہیں برائی پر ابھارتا ہے مگر نیک دوست تمہیں صرف خیر کی طرف بلاتے ہیں۔
یہ تحریر میری آنلائن دوستوں کیلںٔے:- کہ شکریہ تم سب کا میری زندگی میں آنے کے لیے ، میرا ساتھ دینے کے لیے ،نیکی کے کاموں میں میری مدد کرنے کے لیے، نیک کام میں مجھے بھی ساتھ لینے کے لیے، میرے روٹھنے پر مجھے منانے کے لیے۔
میرے اداس ہونے پر مجھے ہنسایا ، تم سب کی دوستی نے مجھے دنیا سے بے رغبت کر کے آخرت کا طلبگار بنا دیا تم سب اللہ کی طرف سے میرے لیے ایک بہترین تحفہ ہو
ایک بہترین نعمت ہو🤍💖۔
وہی ہے دوست جو اللہ کی یاد دلاںٔے
بھٹک جاؤں تو سیدھا راستہ دیکھاے🫀❣️
اللہ تعالیٰ ہماری دوستی کو اسی طرح ہمشہ قاںٔم رکھے
آمین یا رب العالمین