19 اکتوبر 2026
کیا
واقعی میں ٹھیک ہوں؟ 

دنیا میں سب سے زیادہ بولا جانے والا جھوٹ "میں ٹھیک ہوں" 
🥀 کچھ لفظ وقت کے ساتھ اپنے معنی کھو دیتے ہیں، اور شاید میرے لیے بھی ’’میں ٹھیک ہوں‘‘ اب ایسا ہی ایک لفظ بن گیا ہے۔

کوئ پوچھتا ہے تو کہہ دیتی ہوں ٹھیک ہوں۔ کسی نے حال جاننا چاہا تو مسکرا کر کہہ دیا، سب ٹھیک ہے۔
 
حالانکہ حقیقت یہ ہوتی ہے کہ انسان کے اندر بہت کچھ ٹھیک نہیں ہوتا، مگر اب اسے ہر کسی کو اپنی کیفیت سمجھانے کی ہمت نہیں ہوتی اور کوئ سمجھ بھی نہیں سکتا۔

میں ٹھیک ہوں یہ صرف ایک جملہ نہیں ہوتا یہ ایک پردہ ہوتا ہے، 
کبھی کبھی ہم یہ لفظ اس لیے نہیں کہتے کہ واقعی ہم ٹھیک ہوتے ہیں، بلکہ اس لیے کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ شاید کسی کے پاس وقت نہیں کہ وہ ہمارے بکھرے ہوے لفظوں کو سمیٹے، اور اگر سن بھی لے تو شاید ہی کوئ اس درد کو محسوس کر پاے جو ہم روز اپنے اندر دباتے ہیں_

اس لیۓ میں نے "میں ٹھیک ہوں" کہنا سیکھ لیا ہے

اس لیے نہیں کہ ہم واقعی ٹھیک ہیں 
بلکہ اس لیے کہ یہ کہنا آسان ہے
اور ٹھیک نہ ہونے کی وجہ بتانا مشکل_
میں ٹھیک ہوں میرے لیۓ اب یہ ایک رسمی سا جملہ بن کے رہ گیا ہے_

بنت شہاب 💫