یہ وقت بھی گزر جائے گا
انسان کی زندگی میں خوشی اور غم، آسانی اور دشواری، دونوں آتے رہتے ہیں۔ یہی زندگی کا دستور ہے۔ ایسے حالات میں انسان کو ہمت، صبر اور حوصلے کے ساتھ ہر آزمائش کا سامنا کرنا چاہیے، کیونکہ دنیا کی کوئی بھی تکلیف ہمیشہ باقی نہیں رہتی۔ جو وقت آیا ہے، وہ ایک نہ ایک دن ضرور گزر جائے گا۔
جب انسان مصیبت میں ہو تو اسے مایوس ہونے کے بجائے اپنے رب پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ دل میں یہ یقین ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر مشکل سے بڑی ہے اور یہ آزمائش بھی ایک دن ختم ہو جائے گی۔ صبر کرنے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہترین اجر ہے۔
وقت اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ اس لیے انسان کو چاہیے کہ ہر حال میں اپنے رب کا شکر ادا کرے۔ خوشی ملے تو شکر کرے اور تکلیف آئے تو صبر کرے، کیونکہ زندگی میں نہ خوشی ہمیشہ رہتی ہے اور نہ غم۔ حالات بدلتے رہتے ہیں، وقت گزرتا رہتا ہے، اور ہر اندھیری رات کے بعد روشن صبح ضرور آتی ہے۔
لہٰذا انسان کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہر حال میں یہ یقین رکھنا چاہیے کہ "یہ وقت بھی گزر جائے گا۔"
از قلم: بدیع الزماں ثاقبی ارریاوی :::