مسئلہ فقہ کا جواب نحو سے 
حضرت امام کسائی(م١٨٩) نحواور قرآت کے بہت بڑے امام گزرے ہیں،ان کے بارے میں امام شافعی رح نے فرمایا:
 قال الشافعي: من أراد أن يتبحر في النحو، فهو عيال على الكسائي
( سير أعلام النبلاء - ط الحديث – شمس الدين الذهبي (٧ ‏/ ٥٥٤)
یہ حضرت امام محمد بن الحسن شیبانی (م١٨٩) کے خالہ زاد بھائی تھے ۔ایک مرتبہ حضرت نے امام کسائی سے کہا: تم فقہ کا مشغلہ کیوں نہیں اپنالیتے ہو؟
 انھون نے کہا: جو ایسے علم میں دسترس رکھتا ہے جو تمام علوم کی رہبر ہو اسے دوسرے میں لگنے کی کوئی ضرورت نہیں-
امام محمد نے کہا:اچھا میں فقہ کے کچھ مسائل پوچھتا ہوں اسکا جواب نحو سے دینا
 انھوں نے کہا: جی ہاں 
حضرت نے کہا: جو شخص سجدۂ سہو میں بھول جائے اسکا کیا حکم ہے؟
امام کسائی نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد کہا:اسکے اوپر دوبارہ سجدۂ سہو نہیں ہے،لا سھو علیہ-
حضرت نے کہا:آپ نے نحوکے کس باب سے یہ مسئلہ نکا لا؟
 انھوں نے کہا: باب تصغیر سے کہ أن المصغر لا يصغر 
۔تصغیر کی تصغیر نہیں آتی-

حضرت نے یہ جواب سنا انکی ذہانت کی خوب داد دی __

محمد شعیب قاسمی سیتاپوری 
خادم مدرسہ دارالرشاد بنکی