ابو خالد قاسمی
تین سورتیں ایسی ہیں جو سجدے پر ختم ہوتی ہیں: الاعراف، النجم، العلق۔
تین سورتیں ایسی ہیں جو اپنے ہی نام پر ختم ہوتی ہیں: الماعون، المسد، الناس۔
چار سورتوں کی تمام آیات حرف ”ر“ پر ختم ہوتی ہیں: القمر، القدر، العصر، الکوثر۔
ایک سورت جس کی تمام آیات حرف ”ل“ پر ختم ہوتی ہیں: سورۂ فیل۔
ایک سورت جس کی تمام آیات حرف ”س“ پر ختم ہوتی ہیں: سورۂ ناس۔
ایک سورت جس کی تمام آیات حرف ”د“ پر ختم ہوتی ہیں: سورۂ اخلاص۔
دو سورتیں ایسی ہیں جو فعلِ ماضی پر ختم ہوتی ہیں: طٰہٰ، الفلق۔
دو سورتیں ایسی ہیں جن کے نام فعلِ ماضی ہیں: فصلت، عبس۔
دو سورتیں ایسی ہیں جو ”الحمد“ پر ختم ہوتی ہیں: الزمر، الصافات۔
دو سورتیں ایسی ہیں جو ”تسبیح“ پر ختم ہوتی ہیں: الواقعة، الحاقة۔
نو مسلسل آیات ایسی ہیں جو ”قال“ سے شروع ہوتی ہیں: سورۂ شعراء، آیت 23 تا 31۔
پانچ مسلسل آیات ایسی ہیں جو ”قالوا“ سے شروع ہوتی ہیں: سورۂ یوسف، آیت 71 تا 75۔
تین مسلسل آیات ایسی ہیں جو ”رُسُلًا“ پر ختم ہوتی ہیں: سورۂ اسراء، آیت 93 تا 95۔
چار مسلسل آیات ایسی ہیں جو ”یَا أَیُّهَا“ سے شروع ہوتی ہیں: سورۂ تحریم، آیت 6 تا 9۔
سورۂ مائدہ کے تین چوتھائی حصے ”یَا أَیُّهَا“ سے شروع ہوتے ہیں
(جیسے: یَا أَیُّهَا الرَّسُولُ لَا یَحْزُنْكَ…،
یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ…،
یَا أَیُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ…)
ایک آیت جس میں ”کفر“ کا لفظ چھ مرتبہ آیا ہے:
هو الذي جعلكم خلائف في الأرض — سورۂ فاطر، آیت 39۔
تین آیات جو حرف ”د“ سے شروع ہوتی ہیں:
درجاتٌ منه ومغفرة ورحمة — النساء 96
دعواهم فيها سبحانك اللهم — یونس 10
دُحورًا ولهم عذاب واصب — الصافات 9
ایک آیت جو حرف ”ظ“ سے شروع ہوتی ہے:
ظهر الفساد فی البر والبحر — الروم 41۔
چار آیات جو حرف ”ش“ سے شروع ہوتی ہیں:
شهر … شهد … شاکرًا … شرع (مختلف مقامات)۔
دو آیات جو حرف ”ش“ پر ختم ہوتی ہیں:
وتكون الجبال كالعهن المنفوش — القارعہ
لإیلاف قریش — قریش۔
ایک آیت جو صرف ایک لفظ پر مشتمل ہے (فواتح کے علاوہ):
مدهامتان — الرحمن 64۔
چار چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے انسان و جن کے علاوہ براہِ راست خطاب کیا:
(1) یا أرض ابلعي ماءك
(2) ويا سماء أقلعي
(3) يا نار كوني بردًا وسلامًا على إبراهيم
(4) يا جبال أوبي معه والطير۔
دو سورتیں جو اس جملے پر ختم ہوتی ہیں: والله بكل شيء عليم — النساء، النور۔
دو سورتیں جو اس جملے پر ختم ہوتی ہیں: وهو العزيز الحكيم — الجاثية، الحشر۔
دو سورتیں جو اس جملے پر ختم ہوتی ہیں: وما ربك بغافل عما تعملون — ہود، النمل۔