*حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی چند نایاب نصیحتیں

حضرت عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے ابوالحسن! مجھے چند نصیحتیں کیجیے۔

تو آپ نے فرمایا:

*1. اپنے یقین کو شک نہ بناؤ - یعنی رزق ملنا یقینی ہے تو اس کی طلب اور جستجو میں اپنے آپ کو نہ تھکاؤ، جو ملنا ہے وہ مل کر ہی رہے گا۔

*2. اپنے علم کو جہل نہ بناؤ - یعنی وہ علم جو بلا عمل ہو تو ایسے علم اور جہل میں کوئی فرق نہیں، دونوں برابر ہیں۔

*3. اپنے گمان کو حق نہ سمجھو - یعنی اپنی رائے کو وحی کی طرح بالکل پتھر کی لکیر نہ سمجھو۔

یہ چند باتیں آپ نے بتائیں لیکن ہر ایک بات ہیرے سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ کوئی ان پر سوچے اور عمل کرنے کی کوشش کرے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ان باتوں کو اپنی زندگی میں لانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔