مایوسی نہیں ہونی چاہیے
آج ہم جن مسائل کا شکار ہیں، ہر طرف مسائل کا انبار لگا ہوا ہے، جس کو بھی دیکھو تو کوئی نہ کوئی پریشانی میں مبتلا ہے۔

لیکن مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ ایک شاعر کا شعر ہے:"ظلمتوں کا جو بول بالا ہے، لگتا ہے کوئی سورج طلوع ہونے والا ہے
کہ جب بھی ظلم و مصائب بڑھیں گے تو پھر اللہ تعالیٰ راحتوں اور آسائشوں سے بھی مالا مال کریں گے۔

کیونکہ جب بھی رات آتی ہے تو پھر اس کے ساتھ دن کی روشنی بھی چمکتی ہے، اور قرآن میں جہاں اللہ تعالیٰ نے "وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ"کہا ہے تو ساتھ میں "وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ"بھی کہا ہے۔

دنیا نام ہی ان چیزوں کا ہے، لیکن ان تکالیف کو دوام نہیں ہے، کبھی نہ کبھی اجالا ہو ہی جائے گا۔

بس اپنے اللہ تعالیٰ سے ناامید نہیں ہونا 
ہے۔