سیرت نبوی اسلام کا دائمی معجزہ
05 اکتوبر، 2026
کیا یہ سیرت نبوی کا معجزہ نہیں ہے کہ آج تک دنیا نے آپ کی ذات بابرکات کو جس قدر قابل اعتناء و لائق اہتمام سمجھا اور جس خوبی اور حوصلہ و نیاز مندی کے ساتھ سیرت طیبہ کے ہر زاویہ کو سنوارا اس اعجاز کا عشر عشیر بھی کسی کے حصے میں نہیں آیا کیا یہ سیرت نبوی کا اعجاز نہیں ہے کہ آپ کی زبان کا ایک ایک حرف حرکات و سکنات کی ایک ایک ادا اور آپ کی جلوت و خلوت کے ایک ایک خط و خال کا عکس آج بھی موجود ہے اور آپ کی حیات طیبہ کی ایک ایک کیفیت کتب سیرت کے اوراق میں بالتفصیل محفوظ و مامون ہے