عنوان: والدین کی دعا

والدین کی دعا کیا ہے؟ والدین کی دعا جنت کی کنجی ہے، والدین کی دعا جنت کا سرٹیفکیٹ ہے، والدین کی دعا جنت کے محلات میں سے ایک محل ہے۔

اب سن لیں! کہ جو خوش نصیب شخص ان دعاؤں کو لینے والا ہوگا اس کا کیا رتبہ ہے، یہ میرا قلم لکھنے سے عاجز ہے، لیکن میں ہمت اور جرات کرکے اس پر اپنا قلم اٹھاتا ہوں،
جو بھی ان دعاؤں کو لینے والوں کی صف میں شامل ہو جائے تو سمجھیں کہ جس مقصد کے لیے ربِ کائنات نے اس کو دنیا میں بھیجا تھا اسی میں وہ کامیاب و کامران ہوا ہے، اور سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ساتھیوں میں بننے والا بن گیا ہے۔

اے نوجوانو! اپنے والدین کی قدر کرو اور ان کی دعائیں لینے والے بن جاؤ، انہوں نے اپنی اس خوبصورت جوانی کو تمہاری تربیت، تعلیم، اور تمہیں ہر طرح کا چین و سکون پہنچانے میں کھپا دی ہے۔ والد نے اپنا کمر تمہیں آسائش دینے کے لیے ٹیڑھا کیا ہے، اور والدہ نے اپنی جوانی کی میٹھی نیند کو تمہاری خاطر قربان کیا ہے۔ تمہیں ٹھنڈک پہنچائی خود گرمی برداشت کی، تمہیں طاقت دی خود کمزور ہوتی گئی اور آج جب انہیں طاقت و سہارے کی ضرورت ہے تو آپ منہ پھیرو گے تو کبھی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، لہذا گزارش ہے کہ اپنے اپنے والدین کی قدر کرو تاکہ انہی کی دعاؤں کے ذریعے جنت تمہاری نصیب بن جائے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں والدین کا فرمانبردار بنائے۔ آمین۔