جوانی کی عبادت اللہ تعالیٰ کو بہت زیادہ پسند ہے کیونکہ جوانی کا دور یہ زندگی کا ایک ایسا دور ہوتا ہے کہ جس میں انسان اپنی مستیوں اور بے ہوش یوں میں مگن ہوتا ہے جس کو دنیا میں اور کوئی چیز نظر نہیں آتی سیوایے اپنے سیوا کے ۔
اسی بے ہوشی کے زمانے میں جب کوئی اپنی تمام خواہشات کو چھوڑ چھاڑ کر رب العالمین کے در پر جاکر چار زانوں ہو جاتا ہے توا اللہ تعالیٰ پھر اپنی شان کے مطابق اس کااکرام کرتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ سب سے اعلیٰ ذات ہے تو سوچئے کہ اس کا اکرام کس قدر عظیم ہوگا سب سے پہلے اس دن کہ جس میں سورج بالکل سر کے اوپر ہوگا اور زمین تانبے کی طرح نیچے سے دہک رہی ہوگی اور کسی قسم کا کوئی سائہ نہیں ہوگا سیوائے رب کائنات کے عرش کا تو اللہ تعالیٰ اس نوجوان کو اپنے اسی عرش کے سائے میں جگہ دیگا اس سے بڑی اور کیا بات ہوسکتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔