سابق صدرِ جمہوریہ جناب ڈاکٹر اے پی جے عبدُالکلام کی حیات و خدمات پر مشتمل تازہ تصنیف *نقوشِ کلام* کی اشاعت کی خبر سے قلبی مسرّت و فرحت حاصل ہوئی۔ اس میں ذرّہ برابر بھی تردّد نہیں کہ مرحوم ڈاکٹر عبد الکلام کی زندگی ہر اعتبار سے قابلِ رشک، قابلِ تقلید اور قابلِ ستائش رہی ہے۔ ان کی شخصیت قوم و ملّت کے لیے عزم و استقلال، خلوص و ایفائے عہد اور سعیِ پیہم کا درخشاں نمونہ تھی۔
ایسے کم یاب اور محنتکَش خادمینِ ملّت کی قدردانی کرنا، اور ان کی تابناک حیات سے فروغِ فکر حاصل کر کے اپنے سفرِ زندگی کی شاہراہ کو روشن کرنا، ہماری بلند ہمتی، زندہ دلی اور بالغ نظری کا واضح ثبوت ہے۔
مصنف اور ناشر واقعتاً دونوں بجا طور پر تبریک و تہنیت کے مستحق ہیں۔ اسی طرح مفتی محمد اشرف جیلانی قاسمی صاحب استاذ ای دارالعلوم الاسلامیہ دیوبند کا بھی صمیمِ قلب سے شکریہ کہ انہی کے توسّط سے اس معزز کتاب کی اشاعت اور اس کی رونمائی کی سعادت حاصل ہوئی۔ مزید مشفق و کرم فرما استاذ حضرت مولانا مفتی محمد نوشاد نوری صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کی وال سے براہِ راست اس کا علم ہوا اور خود حضرت کا اقتباس پڑھ کر قلبی سکون ملا۔ کتاب پر حضرت الاستاذ کے قلم گہربار سے لکھے ہوئے مقدمہ کا اقتباس واقعی بہت کچھ سکھاتا ہے۔ باری تعالیٰ حضرت الاستاذ کی مکمل قدر دانی کی توفیقِ ارزانی نصیب فرمائے اور حضرت کا سایۂ عاطفت تادیر ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے آمین ❤️🤍❤️
2 دسمبر 2025