ایسے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ہم اشرف المخلوقات ،ہم خدا کی تخلیق، ہم مکلف بندوں سے کچھ کام ایسے ہی ہو جاتے ہیں 

بظاہر یہ لفظ عام ہے 
مگر بے معنی نہیں 
با معنی ہے 

بعض مواقع پر شریعت کی رو سے با معنی مانا
جاتا ہے 

کئی مرتبہ کتنی زبانوں سے نکلتے ہیں۔۔۔۔۔ایسے ہی 
فلاں شخص کو میں نے اس طرح۔۔۔۔۔ایسے ہی کہہ دیا 

دعوت برتھ ڈے کی ہوگی اور دین دار سے ملاقات ہو جائے تو۔۔۔۔۔بس ایسے ہی چلی گئی تھی 

میں شاپنگ پر گئ تھی اور یہ تصویر ایسے ہی خرید لیا 

میں نے اپنے بھائی کو ایسے ہی راکھی باندھی 

anniversary کے موقع پر 
ایسے ہی لوگوں کو بُلایا اور فاتحہ بھی کروایا ایسے ہی 

فون چلاتے ہوئے ایک بندے پر نظر پڑی تو تھوڑی دیر میں اسے یوں ہی دیکھتی رہی 

اس طرح کے بے شمار خوشیاں اور فیشن، بدعت اور بہت سے ناجائز خرافات بس ایسے ہی کر جاتے ہیں 

ایسے ہی یہ ہماری بد نيتي،اور بے نیتی پر پردہ ڈالنے🍃 کا اوزار ہے 

ہمارے ناخن ایسے ہی بڑے ہوگئے 

پرفیوم استعمال کر کے ایسے ہی سیر و تفریح کو نکل آئے 
ایسے ہی ہمارے کپڑے چھوٹے سے چھوٹے ہوگئے 

ہمارا صبح سے شام، دن کے دن، ہفتے مہینے ایسے ہی گزر گئے ہماری کئی نماز ایسے ہی قضا ہوگئی 

کسی کو تکلیف اور طنز دینے کے بعد کہتے ہیں ایسے ہی کہا تھا 

کسی کا مذاق ہم ایسے ہی بناتے ہیں 
کسی اہم کام کو ایسے ہی ٹالتے ہیں 
کبھی ڈرامہ سیریل ایسے ہی دیکھتی ہوں 
christmas ڈے بھی ایسے ہی celebrate کر لیتے ہیں 

ایسے ہی کے سائے تلے ہم اور ہماری زندگی بے معنی اور بے مقصد بن جاتی ہے 

کیوں ہم ایسے ہی تسبیح نہیں کرتے 
کیوں ہم سے ایسے ہی تلاوت نہیں ہوتی 
کیوں کبھی ایسے ہی ضرورتمند کے کام نہیں آتے 
کیوں ایسے ہی بھلائی نہیں ہو پاتی ہم سے 

کیوں ہم ایسے ہی کے غلام بن گئے 
کیوں ہمارے اندر طاعت ربانی کا جذبہ، ایک مقصد اور منزل کے لیے جینے کا جذبہ نہیں رہا 


میرے ناقص خیال میں یہ بھی ایک سبب ہے کہ ہم
آج دنیا 🌎 اور اہل دنیا کے سامنے بے وقعت
اور پست تر ہو گئے 
ہمارا وزن ختم ہو گیا 
خدارا۔۔۔۔ایک چھوٹی سی محدود اور متعدد ایام جو ہمیں ملی ہے دنیا اور آخرت سنوارنے کے لیے 

چاہئیے کہ ایک مقصد کے حصول اور منزل کی تلاش، محنت۔کوشش، جہاں اور اہل جہاں کی خیر خواہی میں زندگی گزارنا سیکھیں 

۔
ورنہ یہ ایسے ہی کو ویسے ہی کی سزا ملےگی ۔

اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں ہدایت سے ہمکنار فرمائے اور امت کے حق میں روشن چراغ بنائے 
آمین یا رب العالمین