مدرسہ کیا ہے؟
یہ مدرسہ کے دیواروں سے پوچھو
مدرسہ کیا ہے؟
یہ لہلہاتی کلیوں اور پھولوں سے پوچھو
مدرسہ کیا ہے؟
یہ کتاب و قلم سے پوچھو
مدرسہ ایک چشمہ صافی ہے، جو نبوت کے چشمہ حیواں سے پانی لیتا ہے اور زندگی کے کشتزاروں کوسیراب کرتا ہے
مدرسہ چراغ نبوت ہے ، جس سے پوری دنیا سیراب ہوکر تہذیب و ثقافت اور علم و آگہی سے منور ہوتی ہے
مدرسہ وہ کارخانہ ہے جہاں آدمی گری اور مردم سازی کا کام ہوتا ہے، مدرسہ وہ چھاونی ہے جہاں دین کے داعی اور اسلام کے سپاہی تیار ہوتے ہیں
مدرسہ وہ پاور ہاؤس ہے جہاں سے پورے عالم میں بجلی تقسیم ہوتی ہے، اور پوری انسانیت اس کی نگرانی میں ہوتی ہے ، اس کا تعلق براہ راست نبوت محمدی سے ہے جو عالمگیر ہونے کے ساتھ زندہ جاوید بھی ہے