ابھی میں نے دیکھا موبائل سکرین پر ایک لڑکا سگریٹ پی رہا تھا
تو اسکرین کے نیچے فوراً پٹی نمودار ہوئی
سگریٹ نوشی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
کچھ دیر بعد پھر کوئی شراب پیتا دکھائی دیا تو پٹی چلنے لگی
"شراب نوشی حرام ہے
کہانی آگے بڑھی
ایک شادی شدہ عورت اپنے شوہر سے چھپ کر ناجائز تعلق بنائیں ہوئے تھی
مگر کوئی پٹی نہ چلی
کہ
شریکِ حیات کو دھوکہ دینا گناہ ہے۔
ایک مرد کسی دوسرے کی بیوی سے تنہائی میں ملاقات کر رہا تھا
مگر اسکرین پر کوئی پٹی نہیں چلی
کہ
دوسروں کی عزت اور حرمت پامال کرنا گناہ ہے۔
ایک بھائی نے بہن کو جائیداد کے حصے سے محروم کر دیا
کوئی پٹی نہ چلی کہ
دوسروں کا حق تم پہ حرام ہےـ
تفریح سمجھ کر سب ایک دوسرے سے جھوٹ بولتے رہے
کوئی پٹی نہیں چلی
کہ
جھوٹ گناہِ کبیرہ ہے
شادی کی تقریب میں مرد و عورت بے تکلفی سے لپٹ کر رقص کرتے رہے،
مگر کوئی پٹی نہیں چلی کہ
غیر محرم سے پردہ ہے
سوال یہ ہے
کہ
کیا ہمارے معاشرے کو صرف سگریٹ اور شراب سے ہی خطرہ ہے؟
یا پھر جھوٹ،
بے وفائی،
بے حیائی بھی اتنے ہی سنگین مسائل ہیں؟
اگر برائی سے آگاہ کرنا مقصود ہے تو آگاہی ہر برائی پر یکساں ہونی چاہیے چند برائ پر نہیں
عائشہ 🍁