╔═══════❖ سوچنے کی بات ❖═══════╗

آج کل ایک عجیب سی ہوا چل پڑی ہے...

مشورہ اُن لوگوں سے لیا جاتا ہے جو مشورے کے اہل ہی نہیں ہوتے۔

مشورہ لینے والا بڑے ہی خوبصورت انداز سے مشورہ لیتا ہے، مگر حقیقت میں وہ مشورہ کم، حکم زیادہ سنا رہا ہوتا ہے۔

بڑے ہی ناز و انداز سے سوال کرتا ہے:

"میں چاہتا ہوں کہ یہ کام اس طرح سے انجام دیا جائے، آپ کی کیا رائے ہے؟"

ادھر ساتھ بیٹھے ہوئے حضرات پہلے ہی سرِ تسلیم خم کیے ہوتے ہیں۔

پیشانی کے بال جھٹکتے ہیں، شرمندہ شرمندہ سی آنکھیں اٹھاتے ہیں اور عرض کرتے ہیں:

"حضرت! آپ کا ایک طویل تجربہ ہے، یقیناً آپ نے ہمارے لیے بہتر ہی سوچا ہوگا۔ میرے خیال میں اس سے بہتر کوئی اور بات ہو ہی نہیں سکتی۔"

اور جو ایک دو حق گو لوگ ہوتے ہیں، وہ صرف یہ سوچتے ہی رہ جاتے ہیں:

"یہ ہو کیا رہا ہے؟"

اتنی دیر میں...

فیصلہ بھی ہو جاتا ہے،
تالیاں بھی بج جاتی ہیں،
اور مشورہ... صرف ایک رسم بن کر رہ جاتا ہے۔

✍️ جس مجلس میں اختلافِ رائے کی گنجائش نہ ہو، وہاں مشورہ نہیں، صرف فیصلے کی توثیق ہوتی ہے۔
╚════════════════════════════════════╝
#ToofanAhmari
#سوچنے_کی_بات
#حق_گوئی
#مشورہ
#اختلاف_رائے
#سچ_کی_آواز
#فکر_و_دانش
#معاشرتی_اصلاح
#قلم_کی_طاقت
#اصلاحی_تحریر
#اردو_تحریر
#طوفان_احمری_تحریریں