*آپ اور آپ کا غصہ!*
"اینگر مینجمنٹ" پر ایک چھوٹی سی ورک شاپ کرانے کا موقع ملا۔۔۔
کچھ گزارشات ہیں جو خلاصے کے طور پر آپ کے سامنے بھی رکھ دیتا ہوں۔۔
1۔ غصہ آنا ایک فطری عمل ہے، آپ اس کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟ اس سے آپ کی زندگی پر اثر پڑھتا ہے۔۔رشتے خراب ہوتے ہیں، غصور اور چڑچڑے شخص سے کوئی تعلقات رکھنا پسند نہیں کرتا۔۔۔
2۔ جب آپ کو اکسایا جائے تو ردعمل دینے میں آپ جتنا وقت لیتے ہیں، یہ آپ کی شخصیت کی گہرائی پر منحصر ہے۔
3۔اپنے طرز عمل کا کڑا احتساب انسان کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ بہتری کی طرف جا سکے۔۔
4۔ غصہ اکثر فرسٹریشن کا اظہار ہوتا ہے، اپنی زندگی کو ترتیب میں لائیں، معمولات بنائیں، کچھ بڑے مقاصد کے پیچھے لگ جائیں، سیکھنے سکھانے کی عادت ڈالیں، چھوٹی چھوٹی باتیں بہت چھوٹی نظر آنے لگیں گی۔۔
.....
5۔ خواہ مخواہ مسکرانے کی عادت ڈالیں، یہ صدقہ ہے، آپ اچھا محسوس کریں گے۔۔
6۔ نبی اکرم ﷺ کی مبارک زندگی سے ہمیں اس پر کافی ہدایات ملتی ہیں،خاموش ہو جائیں، اپنی جسمانی پوزیشن تبدیل کریں، وضو کر لیں، اللہ کو یاد کر لیں، شیطان سے پناہ مانگیں۔۔۔
7- غصہ کو قابو میں رکھنا کمال ہے، اللہ قرآن کریم میں اس صفت کو متقی لوگوں کی نشانی کے طور پر بیان فرماتے ہیں۔۔"والکاظمین الغیظ"
8۔ کبھی کبھی بات ٹھیک ہوتی ہے، آپ کا لہجہ غلط ہوتا ہے، لہجے کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں۔
9- غصے کی حالت میں کبھی میسج، ای میل، وائس میسج، سخت الفاظ کا جواب نہ دیں، درجہ حرارت زیادہ بڑھ جائے تو لکھ کر رکھ لیں، اور کچھ گھنٹوں بعد اسے دوبارہ دیکھیں۔۔
آپ یقینا" اسے ٹون ڈاون کریں گے ۔۔
10۔مطالعے کی عادت ڈالیں، اس سے آپ کا ذہن کھلے گا، شخصیت میں گہرائی پیدا ہوگی۔۔۔ٹھہراؤ آئے گا
منقول
تحریر محترم محمد یحیی' نوری بحذف ل