نکاح کے بغیر محبت کا کوئی وجود نہیں
کیا محبت کا کوئی رنگ ہے؟
کوئی گھر ہے؟
کوئی پتہ ہے؟
ہاں ہے۔۔۔۔
اور اس گھر کا نام ہے"نکاح"۔
محبت کا مطلب صرف "آپ سے بات کرنا" نہیں ہوتا۔
محبت کا مطلب ہے "ذمہ داری لینا"۔
محبت کا مطلب ہے "میں تمہارے کل کا بھی خیال رکھوں گا"۔
اور یہ ذمہ داری نکاح کے بغیر ممکن ہی نہیں۔
بغیر نکاح کے محبت ایک کرائے کا گھر ہے۔
آج ہے، کل نہیں۔
آج وعدے ہیں، کل بہانے ہیں۔
آج "تم میری ہو"، کل "میں مجبور تھا"۔
نکاح محبت کو عزت دیتا ہے
نکاح کے بعد محبت چھپتی نہیں، سر اٹھا کر چلتی ہے۔
دنیا کے سامنے،
گھر والوں کے سامنے،
اللہ تعالیٰ کے سامنے۔
نکاح کے بعد وہ "تم" سے "ہم" بن جاتے ہیں۔
نکاح سے پہلے جو محبت ہوتی ہے نا
وہ دراصل پسند ہوتی ہے،
وقت گزاری ہوتی ہے۔
کیونکہ جس میں ساتھ نبھانے کا کوئی بندھن ہی نہ ہو،
اسے محبت کہنا محبت کی توہین ہے
محبت نہیں نکاح کریں
نکاح ایک حفاظت ہے۔
لڑکی کے لیے بھی، لڑکے کے لیے بھی۔
نکاح یہ کہتا ہے کہ اب تم دونوں ایک دوسرے کے لیے حلال ہو۔
اب تمہارا ہنسنا، تمہارا رونا، تمہارا ساتھ... سب جائز ہے
آج کل لوگ کہتے ہیں "پہلے محبت کر لیتے ہیں، نکاح بعد میں دیکھیں گے"۔
جبکہ محبت تو خود ہو جائے گی۔
پہلے نکاح کریں۔
محبت کو عزت چاہیے، وقت چاہیے، اور سب سے بڑھ کر "نام" چاہیے۔
اور وہ نام صرف ایک ہے: نکاح
نکاح ہو تو محبت عبادت بن جاتی ہے۔
نکاح نہ ہو تو محبت... بس ایک کہانی رہ جاتی ہے
عائشہ 🍁