"تنہاںٔی کے گناہ"
کبھی سوچا ہے کہ آپ کی تنہائی کیسی گزر رہی ہے، تنہائی میں آپ کیا کرتے ہیں، تنہاںٔی انسان کی آزمائش کا سب سے بڑا میدان ہے، جب کوئی ہمیں دیکھنے والا نہ ہو تو انسان کا اصل چہرہ سامنے آتا ہے، اسی تنہاںٔی میں کیے گئے گناہ "تنہائی کے گناہ" کہلاتے ہیں۔
نا محرم سے دوستی، موبائل چیٹ، تصاویر ویڈیوز نامحرم مرد کو یا عورت کو دینا۔ بنا نکاح کے محبت کے نام پر ایک دوسرے کو سب کچھ سمجھنا، کہ ہمارا تعلق پاک اور حلال ہے کسی سے آپ دو سال سے ریلیشن شپ میں ہوں، چھ سال سے یا دس سال سے۔ نکاح تو آپ کا وہیں ہوگا جہاں اللہ پاک کا حکم ہوگا، جہاں آپ کے لیے لکھ دیا گیا، اپنی مرضی سے غلط راستوں سے اپنے ہمسفر ڈھونڈنے کے چکر میں آپ صرف اپنا کردار اور قیامت والے دن کا نامۂ اعمال داغ دار کرہے ہیں ۔
حال ہی میں ایک واقعہ سامنے آیا ہمارے پڑوس کی ایک لڑکی جسکی عمر تقریباً 13 یا 14 سال تھی کسی لڑکے کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی اور اب اسی کے ساتھ لا پتہ ہے ۔ افسوس کہ یہ بھی نہیں سوچا کہ جس ماں باپ نے تمہیں اپنی آنکھوں کا تارا بنا کے رکھا تھا ان کا تو مان تھی تم تمہاری اس حرکت سے وہ کس حال میں ہونگے ۔آپکے والدین آپ پر بھروسہ کرکے آپ کو اسکول، نوکری یا بہتر مستقبل کے نام پر گھر سے رخصت کرتے ہیں اور آپ ایک نامحرم کیلںٔے وقتی جذبات کیلںٔے اس مقدس اعتماد کو ذبح کردیتی ہیں ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو قیامت کے دن نیکیوں کا پہاڑ لے کر آئیں گے لیکن اللہ ان کی نیکیاں ضائع کر دے گا کیونکہ وہ تنہائی میں اللہ کی حدود کو پامال کرتے تھے۔
تنہاںٔی میں انٹرنیٹ پر نامناسب چیزیں دیکھنا ، تنہاںٔی کے گناہ میں شمار ہے۔
اپنی تنہاںٔی کو پاک کریں، یاد رکھیں کہ "اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے"۔
تنہاںٔی یا تو انسان کو گرادیتی ہے یا اسے اللہ کے قریب کردیتی ہے، فیصلہ ہمارا ہے ۔