الحمدللہ
الحمدللہ رب العالمین

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے انتہائی محبت فرماتے ہیں، اور بندوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے رب سے محبت کریں۔

بھائیو اور بہنو!

ایک بہت بڑا المیہ ہے۔

ہم محسنِ اعظم حضرت محمد ﷺ سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں، انہیں اپنا محبوب بھی مانتے ہیں، لیکن ذرا بتاؤ👆

جو شخص کسی سے محبت کرتا ہے، کیا وہ اس کی عادتیں نہیں اپناتا🤔

کیا وہ اس کی چال ڈھال، اٹھنا بیٹھنا اور اندازِ زندگی یاد نہیں رکھتا؟🤔
بتاؤ ہم جو حضور سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں کیاہمیں اپنے نبی ﷺ کی سیرت معلوم ہے؟
ہاں
کیا ہمیں معلوم ہے کہ آپ ﷺ کا اٹھنا بیٹھنا کیسا تھا؟🤔

آپ ﷺ کے اخلاق کیسے تھے؟🤔

آپ ﷺ کا کھانا پینا کیسا تھا؟🤔

آپ ﷺ کا سونا اور جاگنا کیسا تھا؟🤔

یتیموں سے محبت کا انداز کیسا تھا؟🤔

گھوڑا 🐎دوڑانا کیسا تھا؟🤔

تیر چلانا کیسا تھا؟🤔

آپ ﷺ کے گھوڑوں کے نام کیا تھے؟🤔

آپ ﷺ کی تلواریں🗡️ کتنی تھیں؟

دیدو جواب فخر سے کچھ نہیں یاد😓
کہاں جارہے ہو 
کیا سوچا رکھا ہےہم نے
یاد رکھیں
فقط دعویٰ محبت سے کچھ نہیں بنتا
کچھ کرکے دکھائیں
اور کچھ جان کر دکھاؤ
 بہنیں ذرہ جواب دیں
کیازمانہ جاہلیت میں بیٹیوں کو زندہ درگورنہیں کیا جاتا تھا ؟
زندہ درگور کیا جاتا تھا 
تو کون سی ذات تھی جو آپکی جان کی محافظ بنی؟
آپ اکیلے بیٹھ کردل سے پوچھو 
کیا ہمیں سیرت طیبہ حضور کی معلوم ہے
اور 
ہم نے نبی کی خاطر کیا کیا ہے 
آپ بہت کچھ کر سکتی ہیں 
اللہ کی قسم کرسکتی ہیں
آپ ماں نہیں بن سکتی ؟
!بن سکتی ہیں ناں

تو آپ اپنےبیٹے کی ایسی تربیت کرو وہ نبی کی عزت کا محافظ بن جاۓ 
اللہ اور اسکے دشمنوں کا قاتل بن جاۓ 
خلاصۃ آپ صلاح الدین ایوبی کو جنم دو
محمد بن قاسم کو جنم دو 
سلطان ٹیپو کو جنم دو
دور حاضر کےمرد قلندر
ابو عبیدہ شہیدکو جنم دو
جس سے کائنات کا نقشہ تک بدل جائے
ہاں یہ ہوسکتا ہے
یہ بھی حضور سے وفاداری کا کھلا اظہار ہے

اورمرد حضرات اپنے گریبان کھول کر جھانکیں
کہ ہم نے کیا کیا ہے

آپکا جواب میں دیدوں

موبائل چلاکر وقت پاس کیا ہے 
ہوٹلنگ کی ہے 
تصویرکشی کی ہے
واٹس ایپ یوٹیوب اور فیس بک میں محفلیں آباد رکھیں 
وقت اور پیسوں کا ضیاع  کیا  
عشقِ مجازی کرکے اپنی زندگی برباد کی  
شراب پی کر عزتوں کو تار تار کیا 
زناہ کے بازار گرم کیے 
ناجائز قتل کرکے خود کو ہلاکت میں ڈالا  

 بس یہی ہی کرتے 
  جب نبی سے بے وفائی کروگے تو یہی کام ہی سرزد ہونگے
کیا حاجی ثناء اللہ وتحجد گزار تھوڑے بن جاؤگے
خدارا ہم خود کو جھنجوڑیں 
اوراللہ کے لیے اپنے دلوں سے پوچھو، اگر محبتِ رسول ﷺ سچی ہے تو پھر سیرتِ رسول ﷺ سے یہ دوری کیوں؟
والسلام
عروہ جی