اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم جس نے مضمون نویسی
کی صلاحیت عطا فرئی
بھائیو اور بہنو
دوستوں کا اشکال اور بالمشاہدہ اشکال ہے کہتے ہیں عروہ جی
ایک ظلم اور غضب کا ظلم ہے
کہ اگر کوئی لڑکی مضمون لکھ کر شائع کردے تو اس کامضمون پڑھنے کیلیے لوگ ایسے جمع ہوجاتے ہیں جیسے شادی کا ولیمہ ہو🤣
صرف اتناہی نہیں بلکہ پھر کمنٹ ایسے کرتے ہیں جیسے مرید پیر کو ھدیہ دینے آیا ہو😁
اور اسکی تعریف کیا ہی عجب کرتے ہیں
صاحبہ آپ نے قلم نگاری کہاں سے سیکھی ہے واللہ کمال درجہ کی ہے❤️
ماشاءاللہ❤️
بارک اللہ❤️
احسنت جدا❤️
کیا ہی خستہ لکھتی ہیں✍️
میں نے اس پلیٹ فارم پرآپ جیساکسی کو لکھتے نہیں دیکھا
جناب آپکو کوئی اور نظر آتا تو دیکھتا🤪
تو تو اس لڑکی کے مضمون کو پڑھنے میں ایسا مگن ہوتا ہےجیسے توراۃ کی تلاوت کرہاہو🤣
اور دوسری طرف دیکھیے
لڑکےجتنے بھی اچھے مضامین لکھیں
الفاظ کا چناؤ ایسا کہ دل ❤️ کو چھولے
ترتیب ایسی جیسے موتی پروئے ہوں
فصاحت و بلاغت اگرچہ کامل درجہ کی ہو
انداز کتابت جتنا بھی مقناطیس
کی طرح کھنچنے والا ہو
لیکن لڑکوں کے مضامین کوئی نہیں پڑھتا اگر لڑکوں کا مضمون یا تحریر غلطی سے کسی کےسامنے آجاۓ
تو وہ ایسے بھاگتے ہیں جیسے مقروض قرض خواہ کو دیکھ کر فرار ہوتا ہے😄
عجیب المیہ ہے🤔
کہاں جارہے ہیں قارئین حضرات؟🤪
اورکیوں بعض لوگوں کا حق کھارہے ہیں؟😜
جو محنت سے لڑکے لکھتے ہیں اسے کمنٹ کی صورت میں کوئی حوصلہ افزائی نہیں۔
ہاں
خود کو کس نہج پر لے جانا چاہتےہو
خدارا۔
مہربانی کریں
اداس لوگوں کو اور مت اداس کریں
کمنٹ کے ساتھ انکی حوصلہ افزائی کریں
یاد رکھیں
انصاف سے کام لیں
تاکہ کہیں آپ بھی انصاف سے سرخرو ہوسکیں
وگرنہ ایک مقولہ یاد کرلیں
جیسی کرنی ویسی بھرنی
عروہ جی