میرے عزیز بھائیو اور بزرگو!
آج ہم سب کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ اپنا تعلق اللہ سے مضبوط کریں۔ دنیا کی مصروفیات نے ہمیں اپنے رب سے دور کر دیا ہے، حالانکہ کامیابی صرف اسی میں ہے کہ ہم اللہ کے قریب ہو جائیں۔
ہم دنیا میں صرف کمانے، کھانے اور سونے کے لیے نہیں آئے،
بلکہ اللہ کی عبادت اور اس کی رضا حاصل کرنے کے لیے آئے ہیں۔