*عید الاضحی کے موقع پرصفائی کا فقدان!*
طہارت و پاکیزگی ایمان کا جزو ہے اور قرآن وحدیث میں اس کی بڑی تاکید وارد ہوئی ہے، عید الاضحیٰ کے موقع پر ہمارے ملک میں جانوروں کا گوبر، خون، چربی اور آلائشیں وغیرہ راستوں اور سڑکوں پر پھینک دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر تعفن اور مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

ایک جانب صحت کے حوالے سے خطرات لاحق ہو جاتے ہیں تو دوسری جانب سنت ابراہیمی کے حوالے سے دنیا کے سامنے غلط پیغام جاتا ہے۔ دنیا بھر کے غیر مسلم، مسلمان قوم کو غیر منظم، گندی اور میلی قوم تصور کرتے ہیں۔

*لہذا عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کا خوب اہتمام کریں۔ جانور کا گو بر گلیوں میں نہ ڈالیں، راستے بند کرنے سے مکمل احتراز کریں، جانور کا خون کسی گڑھے اور نالی میں بہائیں، آلائشیں گلی محلوں میں نہ پھینکیں ۔ نیز راستوں پر سفید چونے کا چھڑکاؤ کریں*

*تا کہ ہمارا معاشرہ اسلامی ، فلاحی اور پاک صاف معاشرہ نظر آئے۔*