کیا یہ معجزہ نہیں ہے کہ ۔۔۔۔۔۔🍁
21 مئی، 2026
کیا یہ معجزہ نہیں ہےکہ
اللّٰہ نے اربوں کی آبادی میں تمہیں خود سے قریب ہونے کے لیے چنا ہے؟
کیا یہ معجزہ نہیں ہے کہ
اللّٰہ نے اس غافل دنیا میں سجدے کے لیے تمہیں چنا ہے؟
کیا یہ معجزہ نہیں ہے کہ
اللہ نے رات کی تاریکی میں اللّٰہ تمہیں تہجد کی لگن لگائی ہے؟
کیا یہ معجزہ نہیں کہ
اللّٰہ نے شور سے بھری اس دنیا میں تمہارے دل کو اپنی یاد کے لیے چُن لیا؟
کیا یہ معجزہ نہیں کہ
ہزاروں مصروفیت کے بعد بھی اپنا خیال تمہارے دل میں اتارا
کیا یہ معجزہ نہیں کہ
جب تم سکون ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئے، تب اللّٰہ نے تمہیں اپنی عبادت میں سکون عطا کر دیا؟
کیا یہ معجزہ نہیں ہے کہ
تمہاری زبان بے اختیار “یا اللّٰہ” پکار اٹھتی ہے؟
کیا یہ معجزہ نہیں کہ
تم ہر بار ٹوٹ کر بھی اللّٰہ کی طرف ہی لوٹتے ہو؟
کیا یہ معجزہ نہیں کہ
اللّٰہ نے تمہیں گناہوں کی نیند سے جگایا؟
کیا یہ معجزہ نہیں کہ
اُس نے تمہارے دل میں توبہ کی روشنی اتاری؟
کیا یہ معجزہ نہیں کہ
تم اب ہر خوشی سے پہلے “الحمدللّٰہ” اور ہر غم کے بعد “اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ” کہنا سیکھ گئے ہو؟۔۔۔
کیا یہ معجزہ نہیں ہے کہ
اب اللہ سے ملنے کے بعد تم وہ نہیں رہے جو پہلے کبھی ہوا کرتے تھے
ہر وہ دل جو اللّٰہ کی طرف مائل ہوجائے، وہ چُنا ہوا دل ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ سب کو بھی اپنے چنیدہ بندوں میں شامل فرما لے
آمین 🤲🏻
عائشہ 🍁