آج کے دور میں زیادہ تر لوگوں کا حال 💞
آج کل Instagram، Facebook اور دوسری سوشل میڈیا ایپس کے لوگ اس قدر دیوانے بنے ہوئے ہیں
قریب بیٹھے لوگوں سے زیادہ ان کو اہمیت دی جا رہی ہے
لوگ کھانا کھانے سے پہلے اُس کا پورا فوٹو شوٹ کرتے ہیں۔
بیچارا کھانا پلیٹ میں پڑا پڑا ٹھنڈا ہوجاتا ہے مگر تصویر ایسی آنی چاہیے جیسے کسی پانچ ستارہ ہوٹل کے مینیو کے لیے تیار کی گئی ہو۔
پہلے لوگ “بسم اللہ” پڑھ کر کھانا شروع کرتے تھے،
اب کہتے ہیں:
“رکو… پہلے ایک اچھی سی picture لے لوں!” 😄
کبھی موبائل اوپر جاتا ہے،
کبھی نیچے،
کبھی فلٹر لگایا جاتا ہے
کبھی flash on ہوتی ہے،
اور کبھی دوستوں کو ڈانٹا جاتا ہے:
“ارے ہاتھ مت لگاؤ! ابھی اسٹوری لگانی ہے!”
اگر تصویر اچھی نہ آئے تو کھانا دوبارہ سجایا جاتا ہے۔
چکن اِدھر،
سلاد اُدھر،
چمچ سیدھا،
پلیٹ ترچھی
گلاس سائڈ
ایسا لگتا ہے جیسے کھانا کھانے کے لیے نہیں
بلکہ
Instagram اور Facebook کے interview کے لیے آیا ہو۔
بعض لوگ تو اتنی تصویریں لیتے ہیں کہ کھانا بھی بیچارہ دل میں سوچتا ہوگا
“ مجھے کھاؤ گے بھی یا صرف مشہور ہی کرتے رہو گے؟” 😄
اور جب تصویر اپ لوڈ ہوجائے
تو پھر اصل مزہ تبصرے پڑھنے میں آتا ہے:
“واؤ ماشاءاللہ”
“میری بھی دعوت کر دو”
“ہائے کیا بات ہے ”
حالانکہ حقیقت یہ ہوتی ہے
اپلوڈ کرتے ہی وہ سب کھا جاتے ہیں
اور کھانا ختم 😂
لیکن الحمدللہ!
صداۓ قلم ابھی تک اس بیماری سے مکمل محفوظ ہے۔
😄
عائشہ 🍁