کچھ رشتے قسمت سے نہیں، دل کی رضا سے
بنتے ہیں۔

اور دل جب کسی کو چنتا ہے تو صرف چہرہ نہیں دیکھتا،
 وہ سکون ڈھونڈتا ہے،
 اپنائیت محسوس کرتا ہے
محبت تلاش کرتا ہے 
 اور ایک ایسی کیفیت میں ٹھہر جاتا ہے جہاں باقی ساری دنیا بے معنی لگنے لگتی ہے۔
کتنی خوبصورت بات ہے
 کہ
ایک انسان کے پاس بے شمار لوگ ہوں،
 ہزاروں چہرے ہوں،
 ہر طرف تعلقات ہوں 
اور امکانات بھی ہوں،
مگر اُس کا دل صرف ایک شخص پر آکر رک جائے۔
اس کی نظر صرف ایک چہرے پر آکر ٹھہر جائے 
اس کو دنیا کے حسین چہروں میں صرف ایک شکل یاد رہنے لگے 
وظائف پڑھنے لگے 
اور وہ اللہ تعالیٰ سے آپ کے لئے منتیں کرنے لگے 
 یہ انتخاب نہیں، محبت کی معراج ہوتی ہے۔
دنیا میں خوبصورتی،
دولت،
 شہرت
اور
 تعلقات کی کمی نہیں،
مگر کسی کا آپ کو اپنی ترجیح بنا لینا سب سے بڑی نعمت ہے۔
 کیونکہ دل ہر ایک کے لیے نہیں دھڑکتا،
اگر کسی کا دل ہر ایک کے لئے دھڑکے اسے دل نہیں پاگلپن کہتے ہیں 😂
اور جب کسی کے دل میں آپ کے لیے خاص جگہ بن جائے تو یہ احساس انسان کو اندر سے روشن کر دیتا ہے۔
اصل محبت وہی ہوتی ہے جہاں اختیار ہونے کے باوجود وفا چُنی جائے،
 جہاں ہر راستہ کھلا ہو مگر قدم صرف ایک ہی در پر ٹھہریں۔
ایسے رشتے لفظوں سے نہیں،
 احساس سے زندہ رہتے ہیں۔
اور حقیقت تو یہ ہے کہ…
کسی کے دل میں “ٹھہر جانا” ہی محبت کی سب سے خوبصورت منزل ہے۔
عائشہ 🍁