میں تمہیں عبرت کا نشان بنا دونگا ، دنیا دیکھے گی کہ پاکستان میں ایک عیسائی لڑکی نے اسلام قبول کیا اور اسےاسکے کیے کی سزا ملی تھی ۔۔۔۔۔عیسائی شوہر کی وارننگ
میری گردن بھی اتار دو تو اسلام کو نہیں چھوڑونگی ۔ اگر تمہارے اندر اتنی غیرت ہوتی تو میرے محافظ بنتے میرا جسم نہ بیچتے : اسلام قبول کرنے والی بیوی ایمان کا جواب
لاہور کی اس سابقہ عیسائی اور اب ماشااللہ مسلم لڑکی پر گزرے حالات کا پہلا حصہ کل ایک پوسٹ میں پیش کیا جاچکا ہے اب ذکر اس لڑکی کے موجودہ حالات کا ہے ۔۔۔ ایمان جس کا سابقہ نام ٹریسا ہے اس نے 14 سال کی عمر میں ایک 35 سالہ عیسائی نوجوان سے محبت کی شادی کی تھی ۔گھاگ اور چالاک شخص نے کچی عمر کی لڑکی کو ورغلا کر اپنی محبت کے چکر میں پھنسایا تھا ۔ ٹریسا نے شادی اپنے والدین کو منا کر کی اور محبت کرنے والے والدین نے بچی کی خوشی کے لیے حامی بھر لی مگر شادی کے بعد شوہر نے بیوی سے جسم ۔فروشی کروانا شروع کردی تو لڑکی اس کے گھر سے بھاگ کر والدین کے پاس چلی گئی لیکن اصل بات والدین کو نہ بتائی جس پر رشتہ داروں اور سسرال والوں کی منت سماجت پر لڑکی متعدد بار شوہر کے پاس واپس آجاتی لیکن سلمان نامی اس بد خصلت شخص کو حرام کھانے کا شوق تھا اس نے جسم۔ فروشی تو نہ کروائی لیکن شرا۔ب اور اسل۔حہ بیچنے کے دھندے میں اپنی بیوی کو استعمال کرنا شروع کردیا ۔۔۔اس دوران ٹریسا کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا ۔۔۔ جب غیر قانونی کام کرنے تش۔دد اور انتہائی غلط ذہنیت کی وجہ سے ٹریسا نے آخری بار گھر چھوڑا اور والدین کے پاس آگئی تو شوہر بدمعاشوں کے ذریعے اسے اور اسکے والدین کو تنگ کرنے لگا آخر اپنے باپ کے مشورے اور جان کے تحفظ کے لیے ٹریسا ایک دارلامان چلی آئی ۔ اس نے وکیل کے ذریعے اسلام قبول کر لیا والد اور شوہر کو بھی مطلع کردیا والدین تو خوش ہوئے کہ تمہاری اپنی زندگی ہے اپنا ایمان ہے جو تمہیں اچھا لگے ہم تمہاری خوشی میں خوش ہیں لیکن شوہر جان کا دشمن بن گیا اس نے دھم۔کی بھجوائی کہ تمہیں اس جرم کی وہ سزا دونگا کہ پوری دنیا دیکھے گی کہ پاکستان میں ایک لڑکی نے عیسائی مذہب کو چھوڑا اور اسکی اسے سزا ملی ۔۔مگر عائشہ نے جواب بھجوایا کہ اب میری گردن بھی کٹ جائے تو خوشی سے مرجاؤں گی اور دکھ نہیں ہو گا کیونکہ میرا خاتمہ کلمہ شریف اور ایمان پر ہو گا ۔ اس وقت ایمان دارالامان میں موجود ہے اسکا بیٹا اسکے شوہر کے پاس ہے ۔ ایمان نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی مبارکباد اور تحفہ اسے بیٹے کی صورت میں دیا جائے اسکا بیٹا شوہر سے لیکر اسکے حوالے کیا جائے کیونکہ وہ اپنے بیٹے کو سہارا اور آنکھوں کا نور بنا کر زندگی گزارنا چاہتی ہے ۔۔۔۔۔ امید ہے لاہور کی وکلاء برادری اور اعلیٰ حکام اس نومسلم بیٹی کے کیس پر ضرور غور کریں گے ۔۔۔
ماخوذ
طوفان احمری طوفان احمری