عورت نظر جُھکا کر چلے تو باوقار لگتی ہے
جیسے اُسے اپنی عزت کا احساس ہو،
نہ ہر ایک کو مُڑ کر دیکھنے کی عادت،
نہ ہر آواز پر چونکنے کی بے قراری۔
وہ خاموشی سے چلتی ہے مگر اُس کی خاموشی ہی اُس کا تعارف بن جاتی ہے۔
لگتا ہے جیسے حیا اُس کے ساتھ ساتھ چل رہی ہو،
اور وقار اُس کے قدموں میں بچھا ہو۔
ایسی عورتیں زیادہ بولتی نہیں
بس اُن کا انداز ہی کافی ہوتا ہے دل میں احترام اُتار دینے کے لیے۔
مرد نظر جُھکا کر چلے تو بلا کا حسین لگتا ہے
جیسے اُس نے دنیا کی بے ہودہ نمائش سے خود کو الگ رکھا ہو۔
نہ ہر چہرے کو گھورنے کی عادت،
نہ خود کو نمایاں کرنے کی کوشش۔
بس خاموشی سے چلتا ہوا ایک شخص
مگر اُس کی سادگی ہی اُس کی کشش بن جاتی ہے۔
ایسے مرد اکثر کم بولتے ہیں، مگر اُن کی شخصیت شور نہیں مچاتی، اثر چھوڑ جاتی ہے۔
اور سچ تو یہ ہے کہ
وقار ہمیشہ اُنہی لوگوں میں خوبصورت لگتا ہے
جو خود کو ثابت کرنے کے لیے شور نہیں کرتے۔
عائشہ 🍁