حضرت رابعہ بصریہ  رحمتہ اللہ علیہا کا واقعہ ہے جب ان کا انتقال ہوا اور قبر میں فرشتوں نے سوال کیا
من ربك وما دينك
تو انہوں نے فرمایا کہ میں تمہارے سوال کا جواب بعد میں دوں گی پہلے میرے سوال کا جواب دو
 کہ تم کہاں سے ا رہے ہو؟
 فرشتوں نے جواب دیا کہ ہم اسمان سے ا رہے ہیں۔ حضرت رابعہ بصریہ رحمۃ اللہ علیہا نے دریافت کیا
 کہ اسمان اور زمین کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ فرشتوں نے جواب دیا کہ اسمان اور زمین کے درمیان 5  سال کی مسافت ہے
 حضرت رابعہ بصیریہ رحمۃ اللہ علیہا نے دریافت کیا کیا تم اتنی لمبی مسافت طے کرنے کے بعد اللہ تعالی کو بھول گئے ہو؟
 تو فرشتوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کو نہیں بھولے تو حضرت رابعہ بصریہ رحمۃ اللّٰہ علیھا نے کہا کہ اگر تم اتنی لمبی مسافت طے کرنے کے بعد اللہ تعالی کو نہیں بھولے تو کیا میں چار گز زمین سے نیچے آنے کے بعد اللہ تعالی کو بھول گئی ہوں گی جبکہ زمین کے اوپر میں ایک ساعت کے لیے بھی اللہ تعالی سے غافل نہیں رہی اللہ تعالی کو نہیں بھولی تو فرشتے یہ بات سن کر متعجب رہ گئے

اللہ تعالیٰ ہم کو بھی یاد خدا میں مشغول رہنے کی توفیق عطا فرمائیں

مفتی عبیداللہ قاسمی 
دینی باتیں حاصل کرنے کے لئے فولو کریں