ایک لڑکا ہوا میں 2 روپے کا سکہ اچھال کر دانتوں سے پکڑنے کا کرتب دکھا رہا تھا۔
آخری بار جب اس نے یہ حرکت کی تو سکہ غلطی سے اس کے حلق میں چلا گیا اور اس کا دم گھٹنے لگا۔
والد گھبرا کر مدد کے لیے پکارنے لگے۔
اتنے میں بھورے رنگ کے سوٹ میں ملبوس ایک درمیانی عمر کا آدمی دوڑتا ہوا آیا۔ اس نے فوراً لڑکے کو سنبھالا، اس کی کمر پہلے آہستہ اور پھر زور زور سے تھپتھپائی۔ چند لمحوں بعد لڑکے نے کھانسا، الٹی کی اور سکہ باہر آ گیا۔
والد کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔ انہوں نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھر اس محسن کی طرف دیکھ کر احترام سے پوچھا:
"جناب! کیا آپ ڈاکٹر ہیں؟"
اجنبی مسکرایا اور بولا:
"نہیں بھائی، میں پاکستان کا وزیر خزانہ ہوں…
اور یہ میری تربیت کا حصہ ہے کہ عوام کے حلق سے پیسہ کیسے نکالا جاتا ہے!"