😍*اے صدائے قلم کے مخلص اور جفاکش کارکنان آپ کا بہت بہت شکریہ*😍
میں گزشتہ کئی روز سے ایک شدید اضطراب اور ذہنی کشمکش میں مبتلا تھا، فون کی اچانک خرابی اور نئے فون پر لاگ ان کی مسلسل ناکامی نے مجھے میرے پسندیدہ علمی مرکز سے دور کر دیا تھا، میری پریشانی کی بڑی وجہ یہ تھی کہ کافی دنوں سے مضامین میں صدائے قلم پر اپلوڈ کرنے سے قاصر تھا، اور ایک لکھاری کے لیے اپنے قارئین سے یہ دوری کسی اذیت سے کم نہیں ہوتی،لیکن بہت بہت گزار ہوں میں صدائے قلم کی ٹیم کی ذکاوت اور مستعدی پر جس طرح ان لوگوں نے کمالِ مہربانی فرماتے ہوئے چند ہی منٹوں میں میرا یہ پیچیدہ مسئلہ حل کیا، اس نے مجھے ورطۂ حیرت میں ڈال دیا، ٹیم کا یہ فوری ردِعمل اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ ٹیم علم و ادب کی خدمت کے لیے کس قدر بیدار اور مخلص ہے۔
خاص طور پر صدائے قلم کی اعلیٰ درجے کی سیکیورٹی دیکھ کر میرا دل جیت لیا گیا، اس قدر مضبوط اور ہائی سیکیورٹی سسٹم آپ کی فنی مہارت اور علمی سرمایے کی حفاظت کی قدر و قیمت کی سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آپ جیسے فعال، باصلاحیت اور متحرک کارکنان کی ذات سے امید قوی ہے صدائے قلم انشاء اللہ العزیز ایک بہت بڑے پیمانے پر دین اسلام کی اشاعت کو رونما کر رہا ہے، اور مزید کرے گا,اللہ پاک آپ کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور صدائے قلم کو اسی طرح علمی و دینی خوشبو پھیلانے کا ذریعہ بنائے رکھے، آپ کی کارکردگی نے واقعی مجھے بے حد متاثر کیا ہے۔
اے صدائے قلم کے کارکنان کی عظیم ٹیم آپ کا بہت بہت شکریہ🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰

✍️*متعلم الجامعۃ الاشرفیہ*✍️