وہ ایک لمحہ بھی آپ کے لئیے
قیمتی ہوگا۔
جس میں آپ نے
خدا کے سامنے سر جھکایا ہو گا۔
وہ لمحہ بھی
کہ جس میں آپ نے گناہ سے منہ
موڑا
کتنا قیمتی ہو گا نا۔
،وہ لمحہ جب آپ نے اپنی رضا مندی کو
،چھوڑ کر رب کی رضا مندی کی خاطر
ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہو گئے ۔
،خوش نصیب ہیں وہ
نفوس جنہیں ایسے لمحات ملے۔
اور انہوں نے رب کی رضا کی جستجو کی ۔
بروز محشر انہیں کے لئیے اعلان ہوگا۔
اعوذباللہ من الشیطان الرجیم
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ
ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً
فَادْخُلِي فِي عِبَادِي
وَادْخُلِي جَنَّتِي
بقلم
طوفان احمری