اس دنیا میں ہر شخص بے وفا ہے 
کوئ بھی کسی کے سا تھ مخلص نہیں 
چاہے دوست ہو
یا پھر
رشتے دار ہوں 
بعض اوقات انسان
دوسروں سے بڑی بڑی
امیدیں وابستہ کرلیتا ہے
مذکورہ شخص ان امیدوں پر پورا نہیں اترتا 
تو بڑا پریشان ہوتا ہے 
غمگین رہتا ہے 
مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے 
کیا ہی خوب فرمایا 
"لوگوں سے امیدیں وابستہ مت رکھو، اس سے دل ٹوٹتا ہے۔ جب تم توقعات چھوڑ دو گے تو اگر کوئی معمولی سا بھی سلوک اچھا کر دے گا تو وہ تمہیں بہت بڑی خوشی دے گا۔"
یقین جانیے آپ اسے آزما کر تو دیکھیں 
سکون ہی سکون محسوس ہوگا 
انشاء اللہ 




بقلم 
طوفان احمری