کبھی تو دیدارِ حرمین ہوگا
کبھی تو نصیب یہ کرم ہوگا
کبھی تو مسجدِنبوی کی ٹھنڈی ہوائیں نصیب ہوں گی
کبھی تو طواف کا لمحہ ہوگا
لبوں پہ درود پاک کا وِرد ہوگا
کبھی تو روضہ رسولﷺ پہ حاضری ہوگی
دل کی ہر اک دھڑکن نبی ﷺکے نام ہوگی
کبھی تو جنت البقیع کی مٹی ہوگی
خاموشی میں بھی عجیب سی روشنی ہوگی
کبھی تو حجرِ اسود کو چھونے کی حسرت پوری ہوگی
وہ کعبہ کے سامنے خاموش کھڑی میں..
آنکھوں میں اشک کا دریا لئے ہوۓ..
کبھی تو دل میرا سجدوں میں جھکے گا
کبھی تو وہاں کی خوشبو دل میں اترے گی
وہ زم زم کا پانی، مدینے کی گلیاں
وہ کعبہ کی رونق، وہ منیٰ کے خیمے
وہ میدانِ عرفات کی بابرکت گھڑیاں
وہ مزدلفہ کی خاموش سنہری سی راتیں
صفا اور مروہ کی وہ پیاری مسافت
لبیک کی صداؤں کی وہ میٹھی سی لذت
کبھی تو ان کی سعادت نصیب ہوگی
کبھی تو وہ مقدس سفر ہوگا
ہر لمحہ دعا، ہر قدم اثر ہوگا
کبھی تو اللہ بلا ہی لے گا
میرا بھی مقدر جگا ہی دے گا
اے میرے رب!
کبھی تو.....
کبھی تو ہوگا نا ایسا؟
اللّٰهُمَّ ارْزُقْنِي حَجًّا مَبْرُورًا وَعُمْرَةً مَقْبُولَةً وَزِيَارَةَ بَيْتِكَ الْحَرَامِ قَرِيبًا🤲🕋