بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ایمانداری کا زمانہ نہیں، لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بالله، ایک مومن اور وہ ایسا کہے۔ مومن ایسا نہیں کہہ سکتا، میرے دوستو !! زمانے سے ہمیں کیا لینا دینا ، ہمارے علماء نے ایک پتہ کی بات لکھی ہے کہ کمال اسمیں نہیں ہے کہ آپ زمانہ کے ساتھ چلیں ، کمال تو اسمیں ہے کہ ہم زمانہ کو اپنے ساتھ چلائیں، یہ بہت مختصر بات ہے لیکن اگر اسکو کھولا جائے تو یہ : دریا بکوزہ : کے برابر ہے، کمال اسمیں نہیں ہے کہ لوگ جدھر چل رہے ہو، یا ہوا کا رخ جدھر ہو ، ادھر ہی ہم چلیں ، ارے مومن تو ہوا کا رخ بھی پلٹ دیتا ہے ، مومن کے اندر ایک انقلابی حیثیت ہوتی ہے اسکو زمانہ سے کیا لینا دینا علامہ اقبال نے کیا خوب کہا ہے کہ
نگاه مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں !