اسلام میں علم اور اہلِ علم کا مقام بہت بلند ہے۔ قرآنِ کریم اور احادیثِ نبوی ﷺ میں علماء کی فضیلت جابجا بیان کی گئی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ :
" ان العلماء ورثة الانبياء "
ترجمہ: بے شک علماء انبیاء کرام کے وارث ہیں۔
آج کے معاشرے میں علماء پر تنقید ایک پیچیدہ اور اہم موضوع بن چکا ہے۔ ایک طرف علماء کو انبیاء کا وارث اور معاشرے کا روحانی پیشوا مانا جاتا ہے، تو دوسری طرف جدید دور کے تقاضوں اور بعض رویوں کی وجہ سے ان پر تنقید کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔