سیرتِ طیبہ کے مطالعہ کی دعوت
”سچی محبت“ انسان کو دیوانہ بنا دیتی ہے…
محبوب کا دیوانہ…
محبوب کی ہر بات محبوب،
ہر ادا محبوب،
محبوب کی صورت وسیرت محبوب…
محبوب نے جو فرما دیا بس وہی حرف آخر ہے…
محبوب نے جو سمجھا دیا وہی دل کا نظریہ بن گیا… اے مسلمانو! صلوٰۃُ حاجت پڑھ کر دعاء مانگو کہ ہمارے بے حس اور خود غرض دلوں کی اصلاح ہو اور ہمیں حضرت آقا مدنیﷺ کی سچی محبت نصیب ہو…
حضرت آقا مدنیﷺ کی سیرت کو محبت سے پڑھو…
آپﷺ کی صورت وشباہت کو اپناؤ…
آپﷺ کی ایک ایک سنت کو زندہ کرو… اور
آپﷺ سے عشق والا تعلق بناؤ…
تب اس ”سچی محبت“ کی برکت سے سچا ایمان نصیب ہوگا… ان شاء اللہ…
حضور اقدسﷺ کی سیرتِ طیبہ کا مطالعہ کرو…ضرور، لازماً یہ مطالعہ ہر مسلمان کرے…
اردو میں بہترین کتاب ”سیرت المصطفیﷺ “ ہے مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ کی…ہے
مکتوب خادم سے اقتباس