میں بھٹکتا ہوا ایک نادان شخص تھا 
مجھے کسی چیز کا علم نہیں تھا 
میں اپنے خالق کو بھی نہیں جانتا تھا 
اگر میں کسی کو طاقت ور سمجھتا اسے ہی 
خدا ماننے پر مجبور ہو جاتا 
کیونکہ میں نے ابھی تک اللہ تبارک و تعالی 
کی کتاب قران مجید کو نہیں پڑھا تھا 
لیکن جب میں نے خدا کو ڈھونڈنا شروع کیا یقین جانیے 
میں بہت ہی جلد خدا تعالی تک پہنچ گیا 
میں نے قران کو جب کھولا تو مجھے اپنے رب کی پہچان ہو گئی 
میں نے سورہ فاتحہ میں ایسی لذت محسوس کی 
کہ دنیا جہاں کی کسی چیز نے بھی ویسے ہی لذت نہیں پائی تھی 
میں ایک مجبور لاچار حالات سے دل برداشتہ انسان تھا 
مجھے کسی پل چین نہ اتا 
دنیا جہان کی تمام نعمتیں مجھے میسر تھیں 
لیکن اس کے باوجود اگر مجھ میں کسی چیز کی کمی تھی تو وہ سکون کی تھی 
جس دن میں نے قرآن  مجید کی تلاوت شروع کی 
مجھ میں سکون کی ایک لہر دوڑ گئی 

میں مسلمان ہو گیا قران مجید کی وجہ سے 
الحمدللہ شکر ہے اللہ کا کہ جس نے مجھے اسلام کی دولت سے نوازا 


مسئلہ یہ ہے کہ کافر تو قران مجید پڑھ کر اس سے نفع حاصل کر لیتا ہے حتی کہ وہ اپنے پرانے دین کو بھی چھوڑ دیتا ہے اور اسلام نے اتا ہے کیا ہم مسلمان کبھی قران مجید کھول کر دیکھا الماری میں قران پر گرد پڑی ہوئی ہے 
ہم نے خوشی میں یا غمی میں بھی کبھی خدا کو پکارا 
رزق کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں 
حالانکہ اللہ تبارک و تعالی کا ارشاد مبارک ہے 
کہ اللہ تبارک و تعالی کا کلام پڑھو اس میں صاف صاف لکھا ہے 
ومن یتق اللہ یجعل لہ مخرجا
کہ مسلمان جب تقوی اختیار کرے گا اللہ تبارک و تعالی اس کے لیے راستے کھول دے گا تنگیوں کو ختم کر دے گا اسانیاں پیدا کر دے گا 
ویرزقہ من حیث لایحتسب
اللہ تبارک و تعالی ایسی جگہ سے رزق دے گا کہ جس کو تمہیں گمان بھی نہیں ہوگا 
کاش کہ ہم بھی قران مجید سے اپنا رشتہ پکا کریں 
کافر قران کو دیکھ کر ی مسلمان ہو جاتا ہے قران کو سن کر مسلمان ہو جاتا ہے قران کو پڑھ کر مسلمان ہو جاتا ہے 
وہ اس سے استفادہ حاصل کر رہا ہے لیکن وہ جو جدی پشتی مسلمان ہیں اس نے قران جیسی عظیم کتاب کو پس پشت ڈال دیا اللہ سے ڈرنا چاہیے کہیں اللہ تبارک وتعالی ہم سے یہ نعمت اچھی نہ لیں 
ائیے اج ہم سب مل کر عہد کرتے ہیں کہ انشاءاللہ اج سے باقاعدگی کے ساتھ قران کی تلاوت کریں گے قران سے اپنا رشتہ مضبوط کریںگے
انشاء اللہ ثم انشاءاللہ