اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
قارٸین حضرات
آپ کو دائیں بائیں ایک آوازسننے کو ملی ہوگی
💪خاموشی بہت بڑی طاقت ہے 💪
کبھی آپ نے اس پر غور بھی کیا ؟🤔
اس کی حقیقت کو جاننے کی کوشش کی ؟یااس کی طاقت سے اشنا ہونے پر توجہ دی ؟
نہیں تو کیوں ؟
ایک کامیاب انسان کو آپ نے خاموشی کی حالالت میں دیکھا ہوگا🤫
نہ کسی سے زیادہ گفتگو نہ کوئی بحث🤼
بس اپنے کام پر ہی فوکس
اور اپنی منزل مقصود پر گامزن
نہ کوٸی دشمن نہ کسی دشمن کی پرواہ
نہ کسی خوف کا اندیشہ
ہرطرف اسے خوشیوں کی خوشبو محسوس ہوتی ہے
باالخلاصہ اسکے لیے نجات ہی نجات ہوتی ہے اور لوگوں کے دلوں میں گھر بھی کرجاتا ہے🏘️
خاموشی کی طاقت کا اندازہ آپ
جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے لگاٸیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وقال النبی ﷺمن صمت نجا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسنے خاموشی اختیار کی وہ کامیاب رہا
میرے بھائیو اور بہنوں سورج کے طلوع ہونے میں تو شک کیا جا سکتا ہے لیکن جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین میں شک کی گنجائش ہی نہیں
ہم سبھی آج پختہ ارادہ کرتے ہیں
کہ ہم بھی خاموشی کی صفت آپناٸیں
اور خود کوچمکاٸیں
🌹🌹🌹
خاموشی کے چند مقامات
اور اسکے فواٸد
1. اگر آپ کو پوری کہانی نہیں معلوم تو خاموش رہیں۔
2. اگر آپ اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتے تو خاموش رہیں۔
3. غصے کی شدت میں خاموش رہیں۔
4. اگر آپ کے الفاظ کسی بہترین دوستی یارشتے کو تباہ کر سکتے ہیں تو خاموش رہیں۔
5. اگر آپ کو موضوع کے بارے میں یقین نہیں یا علم کی کمی ہے تو خاموش رہیں۔
6. جب کوئی اپنی جدو جہد اور کمزوری بتارہا ہو تو خاموش رہیں۔
7. اگر آپ چیچے بغیر بات نہیں کر سکتے تو خاموش رہیں۔
8. اگر آپ کی خاموشی آپ کے رشتوں کو بچا سکتی ہے تو خاموش رہیں۔
9. اگر بولنا صرف آپ کی انا کو بڑھانے یا تعریف حاصل کرنے کے لیے ہو تو خاموش رہیں۔
10. اگر آپ کے الفاظ کسی کا اعتماد توڑ سکتے ہیں تو خاموش رہیں۔
عروہ جی