توبہ کریں، مگر کس بات سے؟

 شرک و بدعات سے

نمازوں میں کوتاہی سے

 قرآن میں غفلت سے

 سنتوں کو معمولی سمجھنے سے

زکوٰۃ کو بوجھ سمجھنے سے

بے حیائی اور بد نگاہی سے

بد اخلاقی و بد زبانی سے

والدین کا دل دکھانے سے

ساس سسر کو تنگ کرنے سے

خاندانوں میں فساد مچانے والی باتوں سے

چغل خوری سے

خون کے رشتے ناطے توڑنے سے

اپنے ماتحتوں پر ظلم سے

اپنے ملازمین کو تنگ کرنے سے

شوہر بیوی پر اور بیوی شوہر پر ظلم کرنے سے

 اپنی زبان سے دلوں کو زخمی کرنے سے

اپنی طاقت و اختیار سے دوسروں کو دبانے سے

دوسروں کا مال ناجائز کھانے سے

اپنے طنز و مزاح سے دوسروں کو بے عزت کرنے سے

 مالِ حرام کھانے سے

جھوٹ کو معمولی گناہ سمجھنے سے

 غیبت کو عادت بنانے سے

 پڑوسیوں کو ستانے سے

 تکبر سے

ریاکاری سے

بدگمانی سے

غریب کو کمتر جاننے سے

 دل میں کسی کا برا چاہنے سے

 کسی کے خلاف دل میں رنجش پالنے سے

ظلم کا ساتھ دینے سے

اہل دین کو ستانے سے

علمِ دین سے غفلت سے

عائشہ