مطالعہ ایک درخت ہے اور درخت بغیر پانی کے سرسبز و شاداب نہیں ہوتا ، اسی طرح علم میں بغیر مطالعہ کے کمال پیدا نہیں ہوتا ، جو طالب علم اپنے مقصد میں کامیاب ہونا چاہتا ہے اسکو چاہئے کہ رات کے اوقات کو علمی مشاغل میں گزارے، اور سبقا و آموختہ پارہ کی کبھی ناغہ نہ کرے اور مسلسل اپنے ساتھیوں کے ساتھ تکرار و مذاکرہ کرتا رہے اس سے علوم میں پختگی آئے گی اور علمی باتیں دماغ میں مستحضر رہیں گی۔