لکھنا ایک اعلیٰ اور باوقار ہنر ہے جو انسان کو اپنے خیالات، جذبات اور تجربات کو مؤثر انداز میں بیان کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہر انسان کے اندر لکھنے کی صلاحیت ایسے چھپی ہوتی ہے جیسے زمین میں بیج پوشیدہ ہوتا ہے، جسے صرف محنت اور توجہ سے پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ ابتدا میں لکھنا ایک مشکل اور پیچیدہ عمل محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی اندھیری راہ میں سفر کر رہا ہو، مگر مسلسل مشق سے یہی راستہ روشن ہوتا چلا جاتا ہے۔
تحریر نہ صرف علم کے اظہار کا ذریعہ ہے بلکہ یہ انسان کی شخصیت کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ ایک اچھا لکھنے والا اپنے خیالات کو اس طرح ترتیب دیتا ہے جیسے کوئی ماہر معمار مضبوط عمارت تعمیر کرتا ہے۔ اس کی تحریر قاری کے دل پر ایسے اثر انداز ہوتی ہے جیسے خوشبو ہوا میں پھیل جاتی ہے۔
تعلیمی میدان میں لکھنے کی خاص اہمیت ہے۔ طلبہ اور طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی تحریری صلاحیتوں کو بہتر بنائیں کیونکہ یہ ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مضمون نویسی اور دیگر تحریری مشقیں ذہنی صلاحیتوں کو ایسے جِلا بخشتی ہیں جیسے صیقل پتھر کو چمکا دیتا ہے، اور تخلیقی سوچ کو فروغ دیتی ہیں
یاد رکھیں کہ ایک قلم نگار کے لیے
مضمون نویسی ایک ایسا مکناتیز ہے جو قاری حضرات کو کھینچ کر آپ کی طرف لاتا ہے
اورمضمون نویسی خیالات کو الفاظ میں ڈھالنے کا فن ہے۔
ایک مہارت یافتہ لکھاری اپنے جذبات کو جادوئی انداز میں بیان کرتا ہے۔
اس کی تحریر قاری کی توجہ فوراً اپنی طرف مبذول کراتی ہے۔
لکھنے والا اپنے الفاظ سے اپنی شخصیت کو نمایاں کرتا ہے۔
تحریر پڑھنے والا لکھنے والے کے علم اور فہم سے متاثر ہوتا ہے۔
مضمون نویسی تخلیقی سوچ اور ذہنی پختگی کو فروغ دیتی ہے۔
لکھنے والا پیچیدہ موضوعات کو سلیقے اور وضاحت کے ساتھ بیان کرتا ہے۔
یہ عادت خود اعتمادی اور مثبت شخصیت کو نکھارتی ہے۔
مضمون لکھنے والے کی بصیرت اور شعور اس کے الفاظ میں جھلکتی ہے۔
تحریر نہ صرف قاری کے دل کو چھوتی ہے بلکہ لکھنے والے کے لیے فوائد بھی پیدا کرتی ہے۔
ایک مضبوط مضمون لکھنے والا معاشرتی اور علمی مقام حاصل کرتا ہے۔
مضمون نویسی انسان کو علم، احترام اور شناخت کا روشن راستہ دکھاتی ہے۔

عروہ جی