دعا کی قبولیت کے لیے ہمیشہ حلال طریقے سے کمائی ہوئی آمدنی اپنے استعمال میں لائیں۔
(منہاج المسلمین، مسلم کتاب الزکوۃ)
اللہ تعالیٰ کو اپنے قریب سمجھیں اور اس سے براہ راست مانگیں۔
(البقرہ، القرآن)
دعا کرتے وقت یہ یقین رکھیں کہ دعا ضرور قبول ہوگی۔
(المؤمن، القرآن)
دعا کو گڑگڑا کر، جھک جھک کر کریں۔
(الاعراف، القرآن)
دعا حضورِ قلب سے کریں، اگر حضورِ قلب نہ ہو تو دعا قبول نہ ہوگی۔
(ترمذی، حاکم)
خوشحالی کے دنوں میں کثرت سے دعا کریں تاکہ مصیبت کے دنوں میں دعا جلد قبول ہو۔
(ترمذی)
اللہ تعالیٰ سے دعا ضرور کرتے رہیں، اگر دعا نہ کریں تو اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔
(ترمذی)
موت کی دعا نہ کریں۔
(بخاری)
دعا عبادت ہے، لہٰذا دعا سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی سے نہ مانگیں۔
(احمد، ترمذی)