فرعون کا نیل میں ڈوبنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن وہ ڈوب گیا۔
شداد چاہتا تھا کہ وہ اپنے جنت میں سینکڑوں سال عیش و عشرت کرے، لیکن دروازے پر ہی اس کی روح قبض ہو گئی۔
نمرود کا منصوبہ تھا کہ وہ کئی صدیوں تک حکومت کرے، مگر ایک مچھر نے اسے ہلاک کر دیا۔
یزید نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد اپنے لیے طویل بادشاہی کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن تین سال بعد وہ عبرتناک موت مرا اور اس کی نسل بھی ختم ہو گئی۔
ہٹلر کی نیت بہت خطرناک تھی، وہ دنیا پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، مگر حالات ایسے بدلے کہ اسے خودکشی کرنی پڑی۔
دنیا میں ہر ظالم کو صرف ایک محدود وقت دیا جاتا ہے۔ جب اللہ جل جلالہ پکڑتا ہے تو پھر انسان کا بچنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ تمام غرور اور تکبر یہں رہ جاتا ہے۔